گوجرانوالہ:ڈی ایس پی کی زیر قیادت تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی زیر قیادت کچا فتومنڈ روڈ دربار بابا عاشق علی پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن طلبہ اسلام سمیت نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کے عطیات دیئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ناظم انجمن طلبہ اسلام محمد ارسلان اکبر بٹ نے کہا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔

ای پیپر دی نیشن