نواں کوٹ(نامہ نگار)محکمہ فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر سے مردہ مرغیوں کی تفصیل پوچھنا صحافی کا جرم بن گیا ،تفصیلات پوچھنے کی پاداش میںتھانہ شاہ کوٹ میں مقدمہ درج کروادیا، بتایا گیا ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسرننکانہ صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مردہ مرغیاں لیکر جانیوالی وین پکڑ لی اور اس کی تلفی کے وقت مانانوالہ کے صحافی بھی اس وقت وہاںپہنچ گئے جب محکمہ کی طرف سے مرغیاں تلف کی جارہی ہیں صحافی نے تلفی کی تصاویر بنانے کے بعد جب مذکورہ آفیسر سے اس کی تعداد ،مقدار اور تفصیل کے بارے میں پوچھا تو وہ آپے سے باہرہوگئے ۔
نواں کوٹ:مردہ مرغیوں کی تفصیل پوچھنے پر صحافی کیخلاف مقدمہ
May 06, 2024