کوٹ رادھاکشن(نمائندہ نوائے وقت )رائیونڈ روڈپر ظفرکے پھاٹک کے قریب نجی فیکٹری کی بس حادثہ کا شکار،12 افراد زخمی ہوگئے۔ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں ظفرکے کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گئی،حادثہ کے نتیجہ میں نجی فیکٹری کے بارہ ورکرز زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔