عملہ شہروں،قصبوںکی صفائی کیلئے فیلڈ میں متحرک ہے:احمد عتیق انور 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر رانا احمد عتیق انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں، متعلقہ محکموں کے افسران اپنی نگرانی میں صفائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔ متعلقہ اداروں کے افسران کو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر رانا احمد عتیق انور نے چوہدری ریاض ورک کے ہمراہ ضلع کونسل اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن