فلسطین میں مسلسل خون ریزی جاری ہے:چوہدری برجیس طاہر

May 06, 2024

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت  بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پرمسلم ممالک کی تنظیم اوآئی سی کی خاموشی کی وجہ سے فلسطین میں مسلسل خون ریزی جاری ہے،عالمی برادری،مسلم ممالک و انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل ظلم پر بے بس ہو چکی ہیں، مسلم امہ کے عدم اتحاد کی وجہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے، فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم بند کروانے کیلئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحدہوکر اقوام متحدہ، عدالت انصاف اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر دباوڈالیں،یہ واضح ہوچکاہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں سے جہاد کے فلسفے کو ختم کرنا چاہتی ہیں،فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مسلم ممالک جہاد کا اعلان کردیتے توآج اسرائیل دنیا کے نقشے پرنہ ہوتا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے لوگوں کی قربانیاں تاریخ یادرکھے گی، پاکستان سمیت مسلم ممالک نے فلسطین کاساتھ نہ دے کر زیادتی کی ہے۔

مزیدخبریں