شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)صوبائی سیکرٹری لیڈیز ہیلتھ ورکر مسرت بشارت اورصوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میڈم راحیلہ تبسم نے کہا ہے کہ لیڈیز ہیلتھ ورکرزاپنے فرائض کی ادائیگی کو احسن طریقے اور پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہی ہیںمگراب بلا معاوضہ ان سے اضافی ڈیوٹیاں کرائی جارہی ہیں 1994 ء میں لیڈیز ہیلتھ ورکر محض اس لیے بھرتی کیا گیا تھا کہ وہ 10 سے 15 گھرانوں میںجاکر انہیںصحت کی سہولیات کی آگاہی کیساتھ ساتھ ’’ماں اور بچے ‘‘ کی نشوونما پر بھرپور توجہ دے مگر وقت گزرنے کیساتھ لیڈیز ہیلتھ ورکرز سے ڈینگی، پولیو ڈیوٹی بھی شروع کردی گئی اوراب وہ اپنی ڈیوٹی کیساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی وباء کی صورت میں فرنٹ پر ڈیوٹی دینے کیلئے محکمہ صحت کا گراس روٹ لیول کا کوئی بھی پروگرام ہو تو لیڈیز ہیلتھ ورکرسے ڈیوٹیاں کروائی جاتی ہیں جن کا کبھی بھی کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا جبکہ دوسری طرف 1994 ء کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں اور 2012 ء میں انہیں مستقبل کیا گیا تھا ۔