خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) کے پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سرپرست اعلی ملک محمد اکمل کے بھانجے ملک اطہر،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان اور ممتاز لیگی راہنما بیرسٹر رانامجتبیٰ جمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے جبکہ تماشائیوں کی کثیرتعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی۔خانقاہ ڈوگراں میں کے پی ایل 11 کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شائقین کی کثیر تعداد نے دیکھا۔سرپرست اعلی ملک محمد اکمل نے افتتاحی میچ میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کیلئے مشروبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔