لیو ان کیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا:خالد جاوید 

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)سینئرصوبائی نائب صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد اکرم کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب میںجنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی و صوبائی قیادت سمیت پنجاب بھر سے تمام اضلاع کی قیادت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔ نمائندگان نے اپنے خطاب میں ملازموں کے تحفظات بارے آگاہ کیا، مرکزی صدرایپکاخالد جاوید سنگھیڑہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپناآئندہ کا پروگرام بتایا،انہوں نے کہاکہ ہم اگر حکومت لیوان کیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیتی تو دوبارہ دمادم مست قلندر کی طرف جایا جائیگا۔ہم احتجاج کی طرف جانے والے ہیں ہم حکومت سے کہتے ہیں نوٹیفکیشن کوواپس لے۔پنجاب ایپکا کے صدر ظفر خان نے کہا انتخابات سے قبل وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو لیو ان کیشمنٹ آپکو واپس مل جائے گی۔ مرکز سمیت تمام صوبوں میں لیو ان کیشمنٹ مل رہی ہے صرف اور صرف پنجاب کے ملازمین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن