شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) علی احمد سیان نے دی نیشنز سکول کا دورہ کیا اس دورا ن کلاس رومز ،کینٹین ،طلبہ کو دی جانیوالی سہولیات اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے ایپسما کے ضلعی عہدیداران محمد منیر ،سید علی عباس ، عباس علی اور ڈاکٹر امجد سے ملاقات بھی کی اور پرائیویٹ سکولو ں کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی دورہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سی ای او علی احمد سیان نے کہاکہ تعلیمی کو عام کرکے ہی ہم حقیقی تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں گورنمنٹ سکولوں کیساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی چیک اینڈ بیلنس کے نظام سخت کیا جارہا ہے کیونکہ حکومت پنجاب کے ویژن ’’پڑھا لکھا پنجاب‘‘ کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیںگے انہوں نے کہاکہ آج کے ہونہارہی ہمار ا کل کا سرمایہ واثاثہ ہیں اگر آج ہم ان پر بھرپور توجہ دینگے تو کل کو یہ پاک وطن کی بہترین کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے سنہری کل کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ کیساتھ ساتھ والدین بھی توجہ دیں ۔