پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کاخیرمقدم،لیوی بھی کم کی جائے:اشرف بھٹی

May 06, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم پر وصول کی جانیوالی لیوی میں بھی کمی کی جائے۔ پالیسی ریٹ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی سرمایہ کار ی منجمد ہو گئی اس لئے اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ موجودہ مشکل حالات میںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

مزیدخبریں