پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوساٹی کا سالانہ اجلاس 

May 06, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس عام محکمہ کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار جہانزیب اکبر، انسپکٹر تنویر قادری، انسپکٹر طارق سندھو کی زیر نگرانی ہوا۔ جس میں صدر سوسائٹی اسد مصطفی گیلانی، جنرل سیکرٹری محمد احمد، شاہد رسول، رانا غلام رسول سمیت کثیر تعداد میں ممبران سوسائٹی نے شرکت کی۔ اجلاس عام میں 12نکاتی ایجنڈا جنرل سیکرٹری محمد احمد نے پیش کیا۔ ایجنڈا نمبر 11ماڈل بائی لاز کی منظوری کو ممبران سوسائٹی نے کثرت رائے سے نامنظور کیا۔ اجلاس عام میں ممبران سوسائٹی نے بہترین کام کرنے پر انتظامیہ کمیٹی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ پر امن اور کامیاب اجلاس عام پر جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ آخر میں صدر سوسائٹی اسد مصطفی گیلانی نے کہا کہ سوسائٹی ہمارا گھر ہے اور سوسائٹی اور رہائشیوں کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور سوسائٹی کو لاہور کی بہترین سوسائٹیوں میں شامل کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔ آخر میں آنیوالے کوآپریٹو افسران اور ممبران سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں