فیروزوالہ : ڈکیتی ‘چوری کی متعدد وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیا ء سے محروم 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی ،چوری اورراہزنی کی متعددوارداتوں  کے دوران شہری لٹ گئے۔ ڈاکووں نے میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا‘ ڈاکو لاکھوں روپے کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ لاہور روڈ پر ڈاکو موٹر سائیکل سوار فیصل رشید اس کی بیوی سے نقدی اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو طاہر اس کی والدہ سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ۔چوروں نے مجیب علی کے گھر داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔سلامت پورہ  کے قریب ڈاکو سعید اور اس کی بیوی سے نقدی موبائل اورطلائی انگوٹھی چھین کرفرار ہو گئے۔ ڈاکو ناکہ لگا کر آصف اور عدیل وغیرہ سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد 8 موٹر سائیکلیں چوری کر کے لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن