فیروزوالہ(نامہ نگار)ہائی وے پٹرولنگ پولیس کالا شاہ کاکو کے اہلکاروں نے روزانہ کی بنیاد پر جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بہانے موٹر سائیکل سواروں ویگنوں اور مال شدہ گاڑیوں سے سرعام رشوت لینا شروع کر دی ۔ رشوت نہ دینے والے ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کیلئے تھانے اور چیک پوسٹ پر لے جا کر مک مکا کر کے اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ جی ٹی روڈ پرہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ کاکو کی گاڑی GAA610 میں سوار اے ایس آئی اور دیگر پولیس ملازمین ناکہ لگا کر شناختی کارڈ چیک کرنے کے آڑ میں آنے جانے والے رکشہ وکار سوار افراد سے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بہانے پیسے بٹورتے ہیں جسکی وجہ سے آنے جانے والے مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پرتا ہے۔ شہریوں نے ائی جی پنجاب پولیس اور ڈی ائی جی پٹرولنگ ہائی وے سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔