لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدور میاں ایوب،ارشد جٹ اور خالد نواز بوبی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے ملک کے بڑے آئینی عہدوں پر اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے تقرر یاں خوش آئند ہیں۔ اتحادی حکومت اسی سپرٹ سے ایوان بالا آور زیریں میں بھی متفقہ قانون سازی کے ذریعے عدالتی اور انتخابی اصلاحات بھی کریگی۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ آنیوالے بجٹ میں حکومت عوام کو مہنگائی اور بھاری ٹیکسوں سے ریلیف فراہم کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
حکومت مہنگائی ، بھاری ٹیکسوں سے ریلیف فراہم کرے :میاں ایوب،ارشد جٹ
May 06, 2024