ایم ایس ایل کانفرنس،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پروگرامز کرانے کا اعلان 

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نامور طلبا تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک شرکاء نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسیقی مقابلہ جات کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرامز کروانے کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس میں موجود شرکاء نے مشترکہ طور اعلامیہ پیش کیا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہونیوالے موسیقی مقابلہ جات کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں اور بالخصوص پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسیقی پروگرام کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر انس محصی،جعفریہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر محمد اکبر، نظریاتی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عبدالرحمن، تحریک طلبا اہلحدیث کے صدر اصیرم، اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وسیم،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معمر،جمعیت طلبا اسلام کے رہنما عبدالرحمن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما حاشر،مسلم سٹوڈنٹس مومنٹ کے جنرل سیکرٹری میاں انصر،جمعیت علماء اسلام (ف)کے جنرل سیکرٹری رانا عثمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن