کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے،کسانوں کی پکڑ دھکڑ ظلم ہے:ندیم اعوان 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ اپنے حق کی با ت کرنیوالے کسانوں کو کی پکڑ دھکڑ نا قابل قبول اور ظلم ہے اور اس ظلم کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔ کسانوں سے گندم خریدنے کا کام تیز کیا جائے۔ گندم کے ذخائر کی موجودگی اور ڈالر کی عدم دستیابی کے باوجود ایک ارب ڈالر گندم درآمد سکینڈل کی عدالتی کمیشن کے ذریعے انکوائری کی جائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن