لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 28فیصد سے زیادہ ہے جس میں آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی وجہ سے بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ان مسائل سے نبردآزما ہونے کیلئے بڑھتے ہوئے اندرونی،بیرونی قرضوں کو کنٹرول کیے جانے اور ان کی جلد از جلد ادائیگی کی طرف سنجیدگی سے متوجہ ہونا ہو گا۔ بے جا سرکاری پروٹوکول،مراعات کو کم سے کم کیا جائے اور ان مراعات کوتنخواہ میںضم کر دیا جائے۔ لگژری گاڑیوں،جہازوں اور دیگر غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کی جائے۔