لاہور( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سعودی عرب کے تجارتی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدوں سے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا ملے گا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مالی مدد کی اور ہمیشہ سرمایہ کاری میں وطن عزیز کو ترجیح دی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مزید دوست ممالک بھی پاکستان کا معیشت کی بحالی میں ساتھ دیں گے۔