مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے:سیف اللہ ایڈووکیٹ 

لاہور(نیوز رپورٹر ) سماجی شخصیت سیف اللہ شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ مزدور کی معاشی حالت تبدیل کئے بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں۔ جب مزدور کو اس کا حق نہیں ملے گا تو معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو گا۔ ایک صحتمند اور مطمئن مزدور ہی ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہے۔ آئین کا آرٹیکل 37سی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ محنت کش طبقہ اپنے خون سے اشرافیہ کو راحت وآرام پہنچاتا ہے لیکن خود ہر شے کیلئے ترستا ہے۔ نئی مزدور دوست پالیسیاں تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن