فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین رانا احمد عتیق انور ایم این اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ متعلقہ محکموں کے افسران اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔