لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی فرزندامام مسجد قبلہ اول الشیخ میمون اسعد التمیمی سے ون ٹو ون ملاقات۔ ملاقات میں فلسطین سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں جمعیت کے وفد نے جسمیں حاجی ریاض احمد، قاضی عبدالقدیر خاموش، حکیم شفیق الرحمن، مواحد الٰہی ظہیر، حافظ محمد حنیف، قاری شفیق الرحمن ربانی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔ ملاقات کے بعد علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے الشیخ میمون اسعد التمیمی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا فلسطین کاز پر پوری امت متحد ہے پاکستانی عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان نے مسلم امہ سمیت بالخصوص پاکستان میں ختم نبوتؐ، ناموس رسالتؐ، توہین قرآن، توہین انبیاء کرام علیہ السلام،وامھات المومینینؓ ، صحابہ کرامؓ و اہل بیت رضوان اللہ علیہ اجمعین کا ایشو ہو ہمیشہ اس کے تحفظ کیلئے صدائے احتجاج بلند کی ہے۔ آج فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلم امہ پر مشکل وقت ہے مسلم امہ کے لیڈران اپنے دفاع اور تحفظ کیلئے بے حمیتی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اسکی بڑی وجہ مسلمانوں نے اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور بھروسہ چھوڑ دیا ہے۔