سی ٹی ڈی راولپنڈی کی بڑی کارروائی کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک 

May 06, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی ٹی ڈی راولپنڈی کی بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے پہنچی تو روات کے علاقے میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پرفائرنگ کردی تاہم فائرنگ کے دوران دو دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ترجمان سی ٹی ڈی نے کہاکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے اور دونوں دہشتگرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں پرہونے والے حملے میں ملوث تھے دہشتگردوں کے حملے میں ایک ڈولفن کانسٹیبل شہید ہوگیا تھا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے آئی سی ڈی ،ہیند گرینیڈ ،بھاری مقداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہا ہے ۔

مزیدخبریں