شاہدرہ میٹرو سٹیشن کا افتتاح، مریم نواز کا بس میں قذافی سٹیڈیم تک سفر

لاہور+ فیروز والا( سپورٹس رپورٹر +نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹروبس سٹیشن ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن کا دورہ کیا، تعمیراتی کاموں کے معیار کو سراہا۔ لیڈیزکاؤنٹر کا دورہ کیا، لیڈی سٹاف سے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹرو بس سٹیشن کے سٹاف سے گفتگوکرتے ہوئے مسافروں کی بھرپور خدمت کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف کو شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن سے اچانک میٹرو بس پرسوار ہوگئیں اورقذافی سٹیڈیم تک سفر کیا ، صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ مریم نواز شریف نے میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کی ہدایت کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوسکتی ہے۔ لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔  جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جمنیزیم میں پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب میں شرکت کی اورلاہورکالج فاروویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔کیش پرائز چیک بھی دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کھلاڑیوں کے پاس پہنچ کر گھل مل گئیں۔ ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ بیٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو بھی بنوائے۔وزیراعلیٰ نے ننھی پلیئرکو ہاتھ پکڑ اپنے ساتھ بیٹھا لیا۔ مریم نوازشریف نے پھول پیش کرنیو الی کمسن پلیئر کو سٹیج پر بلا کر گلے لگا لیا۔ننھی بچی خوشی سے آنسو ؤں پر قابو نہ رکھ سکی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلی چیف منسٹر پنک گیمز 2024کے مقابلوں کی ویڈیو جھلکیاں دیکھیں۔ سپورٹس منسٹر فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ٹورنامنٹ کی ونر پلیئر امتل الرحمان نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سپورٹس کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں پلیئرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی لو یو، مجھے آپ پر فخر ہے۔آپ کو کھیلتے دیکھا،نہایت پروفیشنل وے میں کھیل رہے تھے-کھلاڑیوں سے مجھے اتنا پیار ملا جتنا اتنا سوچ نہیں سکتی - میں وزیراعلیٰ بنی ہی آپ لوگو ں کے لیے ہوں - آپکا ٹیلنٹ دیکھ کر خوش ہوں،مجھے یقین ہے کہ یہ سب بیٹیاں دنیا پر راج کریں گی -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری بیٹیوں میں آپکے ساتھ کھڑی ہوں -  وزیر کھیل کو کہا ہے کہ پنک گیمز کو پورے پنجاب میں پھیلایں - انہوں نے کہا کہ بچیوں کے لئے جم، گراونڈ اوردیگر  سہولتیں دیں گے،کھیل کے لیے لاہور نہ آنا پڑے گا - مجھے اختتامی تقریب میں بلایا نہیں گیا،لیکن بیٹیوں سے ملنے میٹرو بس کے ذریعے آ ئیگی اورمیں یہ بھی بتا دوں کہ بیٹیوں کے لیے فری موٹر بائیکس سکیم لارہے ہیں،مجھے بچیوں کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ گھر والے بائیک چلانے نہیں دیتے، میں درخواست کرتی ہوں کہ والدین بیٹیوں پر اعتماد کریں، اجازت دیں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کیا کہ اب ہم پنک گیمز بعد پنجاب لیگ لا رہے ہیں جس میں دس لاکھ کھلاڑی حصہ لیں گے-پنجاب لیگ کو پنجاب بھر میں لے جائیں گے- کھلاڑیوں کو میرے دستخط والی پانی کی بوتلیں دیں گے تا کہ آپ کو یاد رہے کہ آگے بڑھنا ہے، رکنا نہیں ۔مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی اشتراک کار پر اتفاق اوردوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ الیکٹرانکس، آٹوموبیل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔ جنوبی کوریا کو پنجاب میں آٹوموبیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے۔ ویون کاٹن اور کاٹن یارن ٹیکسٹائل سیکٹر میں کوریا کو برآمدات کے مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاندلیانوالا میں مبینہ طور زہریلی چیز کھانے سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس  و تعزیت کااظہار کیا۔ واقعے کانوٹس لیا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر دی نیشن