برازیل: بارشوں، سیلاب سے ہلاکتیں سو سے زائد ، 101 افراد لاپتہ 

ریوڈی جینرو(نوائے وقت رپورٹ) جنوبی برازیل میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے۔ خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریو گرانڈے ڈو سل ریاست کے دارالحکومت پورٹو الیگری کے اس پار لوگ بچائے جانے کی امید میں چھتوں پر کھڑے ہیں۔ سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ جنوبی امریکا کے سب سے بڑے ملک میں تباہ کن موسمی واقعات کے سلسلے کے حالیہ واقعے میں کم از کم 101 افراد لاپتا ہوئے ہیں۔ فضا سے دیکھا جائے تو پورٹو الیگری مکمل طور پر سیلاب میں ڈوبا ہوا۔ مقامی میونسپلٹی کے مطابق دریائے گیابا، جو 14 لاکھ آبادی والے شہر سے گزرتا ہے، 5.3 میٹر کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پانی اب بھی سیکڑوں علاقوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔ برازیل کی شہری دفاع کی ایجنسی نے کہا کہ دس لاکھ سے زیادہ افراد کو پینے کے پانی تک رسائی نہیں، تقریباً 15 ہزار افراد اب پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...