کیوبا  کا چینی شہریوں کے لیے  ویزا فری  پالیسی کا اعلان 

ہوانا (اے پی پی)کیوبا نے چینی شہریوں کے لییویزا فری  پالیسی کا اعلان کر دیا۔شنہوا کے مطابق کیوبا کی حکومت  نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ سے عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی اپنائے گی۔یہ اعلان وزیر سیاحت جوان کارلوس گارسیا نے 42ویں کیوبا انٹرنیشنل ٹورازم فیئرکے دوران کیا۔ کیوبا کی وزارت سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 26 اپریل تک، کیوبا کو اس سال 10 لاکھ سے زیادہ بین الاقوامی سیاح آئے ہیں۔کیوبا کی حکومت کو 2024 میں 3.5 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن