لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی مبشر احمد ربانی کو ہزاروں سوگواروں کی موجود گی میں سبزہ زار لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ وہ مفتی، مدرس، مصنف اور شیخ الحدیث تھے۔ مرکز الحسن سبزہ زار کے پارک میں ان کی نماز جنازہ شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر کے علاوہ علماء، مدارس کے اساتذہ، طلبہ کے ساتھ سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ تما م مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شریک تھے۔ پروفیسر ساجد میر مرحو م کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پروفیسر ساجد میر نے مرحو م کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مفتی صاحب کی وفات ملک و ملت کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ مولانا جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی اورمفتی مبشراحمد ربانی کی خدمات کوسراہا۔
مفتی مبشر ربانی سبزہ زار میں سپرد خاک، ملت کیلئے بڑا نقصان: ساجد میر
May 06, 2024