لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کر لی جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنیوالی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔ الپائن کلپ آف پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق نائلہ کیانی نے گزشتہ روزنیپال کے مقامی وقت کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 50 منٹ پر 5 ویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کرکے کامیاب اور تاریخ سنگ میل طے کرلیا۔ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ مکالو سر کرنے کے بعد اب وہ 3 سال کے کم عرصے کے دوران 8 ہزار سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بھی بن گئی ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر الپائن کلپ آف پاکستان نے انہیں مبارک باد پیش کی۔نائلہ کیانی مانٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون بھی بن چکی ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں مانٹ ایورسٹ سر کرکے کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ نائلہ کیانی اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کر لی
May 06, 2024