الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے دائر درخواست آج سماعت کیلئے مقرر 

May 06, 2024

لاہور ( این این آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان شہری طالب حسین کی درخواست پر آج ( پیر ) 6مئی کو سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔درخواست گزار نے اپیل میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کا سیاسی بنیادوں پر تقرر کیا جاتا ہے، سیاسی تقرریوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کی حیثیت متنازع ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان تقرریوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے کرائے گئے الیکشن پر تنقید ہو رہی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت حاضر سروس ججوں کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن تقرر کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں