سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے  کے مقدمے کی سماعت آج ہو گی  

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت آج پیر کو ہو گی۔ سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ(آج) 6 مئی بروز پیر کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...