چین، فرانس تعلقات سے عالمی امن و استحکام کو فروغ ملے گا: صدر شی جن پنگ

May 06, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے فرانس آمد پر اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورہ سے دو طرفہ سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون اور اتفاق فروغ پائے گا۔ چین اور فرانس کے درمیان تعلقات سے عالمی امن، استحکام اور ترقی میں مدد ملے گی۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ ملاقات میں نئے عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں چین، فرانس اور چینی یورپی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کریں گے۔ انہوں نے چین، فرانس تعلقات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فرانسیسی صدر کی دعوت پر یہ ان کا تیسرا دورہ فرانس ہے۔ قبل ازیں وہ 2014ء اور 2019ء میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں