اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈی چوک اسلام آباد میں فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و نجی اہم شخصیات مرد خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی شرکا نے بینرز پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ شرکا نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیئے امت مسلمہ اپنا کردار ادا کرے ۔ بین الاقوامی دباو ڈالا کر جنگ بندی کے معاہدے پر بات کی جائے اسرائیلی افواج غزہ ، رفح پر زمینی حملہ نہ کرے ۔ شرکا نے کہا کہ مکمل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا کے مسائل پر باتبات چیت ہونی چاہیے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے ۔ بدقسمتی سے نیتن یاہو کی پشت پر طاقتور ور ممالک ہیں مکمل جنگ بندی اس وقت تصور ہو گی جب رفح سمیت غزہ میں کہیں بھی مزید اسرائیلی حملے نہیں ہوں۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں اور جنگی جرائم کے نتیجے میں 35 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ پوری دینا کی عوام فلسطین میں ہونے والے مظالم پر سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے ۔