لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پی کے حکومت پر تنقید کے تیر چلا دیئے۔ ایک بیان میں کہا کہ خیبر پی کے حکومت کو فکر ہے مریم نواز نے پہنا کیا ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کام کرتی نظر کیوں آتی ہیں؟ خیبر پی کے کے لوگ دس سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ خیبر پی کے کے سکولوں اور ہسپتالوں کی حالتِ زار پر رونا آتا ہے۔