راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سردار سلیم حیدر خان کی بحیثیت گورنر پنجاب تقرری سے پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے وفادار اور نظریاتی کارکنوں کو اعلی منصب پر فائز کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ان خیالات کا اظہار سابق مشیر وزیراعظم میاں خرم رسول نے گورنر انیکسی راولپنڈی میں نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو مبارکباد پیش کرتے کیا ان کے ہمراہ سٹی صدر راجہ کامران سابق ڈپٹی مہر راجہ الطاف حسین جمیل اختر قریشی ناصر میر سابق نائب ناظم ملک ذوالفقار علی اعوان نے سردار سلیم حیدر خان کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی میاں خرم رسول نے کہا ہے کہ چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن سے گورنر شپ کیلئے سردار سلیم حیدر خان کو نامزد کرکے پارٹی کارکنوں کو اعزاز بخشا ھے انہوں نے مزید کہا کہ سردار سلیم حیدر خان نے ھمیشہ پارٹی مقبولیت کیلئے جاندار اور متحرک کردار ادا کیا۔