راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوایم این اے ملک ابراراحمدنے کہا ہے کہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے حکومت تاجربرادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اوران کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدارآئی اس نے تاجروں کو ہمیشہ ریلیف فراہم کیا ان خیالات کااظہارانہوں نے چائنا مارٹ کیش اینڈ کیری ٹینچ بھاٹہ کے ایم ڈی راشدکھوکھرکی جانب سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک ابراراحمد،ملک افتخاراحمد، ملک منصورافسر، چوہدری عمران الیاس کے اعزازمیں عشائیہ کے موقع پر کیا،عشائیے میں سابق میئر راولپنڈی سردارنسیم خان،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی رشیداحمدخان،وائس پریذیڈنٹ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری محمدمنیر،فوکل پرسن مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن ٹینچ بھاٹہ چوہدری ابرارگجر،انجمن تاجران ٹینچ بھاٹہ کے جنرل سیکرٹری خرم اعوان اور مسلم لیگی رہنما ملک اختر بھی شریک تھے، میزبان راشدکھوکھرنے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورنومنتخب ممبران پارلیمنٹ کومبارکباد دی
حکومت تاجربرادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ، ملک ابراراحمد
May 06, 2024