امت مسلمہ متحدہوکرمسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کرداراداکرے ،ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشو بکی 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مفتی اعظم غزا ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشو بکی نے کہاہے کہ امت مسلمہ متحدہوکرمسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کرداراداکرے ، اہل غزہ و فلسطینی مسلمانو ں نے اپنی استقامت اورقربانیوں کے ذریعے پوری دنیا کو بیدار کردیا ہے،پاکستان سے فلسطینیوں کی بڑی توقعات ہیں فلسطین کے دل دہلادینے والے واقعات دیکھ کر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں،انسانیت کے علمبردار وں کے چہرے بے نقاب ہوچکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کاروباری شخصیت ملک شہباز پراچہ ودیگرسے ملاقات کے موقع پرکیا ۔اس موقع پرملک شہباز پراچہ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اہل پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہیںفلسطین فلسطینیوں کا ہی ہے بلاشبہ مزاحمت کرنا اور اپنی آزادی کے لیے لڑنا فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے اسرائیل کی فوج فلسطینی معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کے خلاف جارحیت کررہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔مرکزی مسلم لیگ کے ڈویثرنل صدر رانا محمد اشفاق نے کہا کہ فلسطین میں مسلسل خون ریزی کی وجہ عالمی برادری کادوہرہ معیارہے،عالم اسلام کے حکمران امریکہ کے خوف سے نکلیں اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں عملی اقدامات کریں

ای پیپر دی نیشن