جواہرات کے شعبے کے لیے تکنیکی معاونت کا پروگرام شروع

اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او)نے ایشیائی پیداواری تنظیم(اے پی او)ٹوکیو، جاپان کے تعاون سے جواہرات کے شعبے کے لیے تکنیکی معاونت کا پروگرام شروع کیا۔ جیمز اینڈ جیولری انسٹی ٹیوٹ، تھائی لینڈ کے ماہرین کے ساتھ جواہرات کی شناخت، سرٹیفیکیشن، کاٹنے اور پالش کرنے کی تکنیکوں پر توجہ مرکوز کرنے والی مشاورت اور ورکشاپس کا انعقاد پشاور، گلگت، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں منعقدہ کیا  ان ورکشاپس کا مقصد علم کے تبادلے اور مہارت کی ترقی کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیت کو بڑھانا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا تھا۔ اس پروگرام میں صنعت کے پیشہ ور افراد، انجمنیں، اور بین الاقوامی ماہرین شامل تھے، جو کہ جواہرات اور زیورات کے شعبے میں تعاون اور معاشی خوشحالی کو فروغ دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن