اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) 2کروڑ 83لاکھ75ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کھنہ کو حافظ رب نیاز خان نے بتایا کہ شاہ خالد نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ ترنول کو ناصر نے بتایا کہ عظمت سجاد نے لین دین کے سلسلے میں38 لاکھ رہپوے کا چیک دیا کو دس آنر ہو گیا،تھانہ ترنول کو طاہر محمود نے بتایا کہ اکمل نے کاروبای سلسلے میں ایک کروڑ11لاکھ رپوے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کراچی کمپنی کو راجہ نجیب الحسن نے بتایا مہ فدا عباسی نے گھر کی مرمت کے سلسلے میں 34لاکھ50000روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آبپارہ کو قیصر شہزاد نے بتایا کہ طاہر محمود نے لین دین کے سلسلے میں7لاکھ75ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آبپارہ کو شیخ محمد فہد نے بتایا کہ نزاکت حسین نے موبائل فون خریداری کے سلسلے میں5لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آبپارہ کو محمد منیب نے بتایا کہ سید امان حیدر بخاری نے گاڑی کے سلسلے میں 45لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ مارگلہ کو مجاہد اسلام نے بتایا کہ ثاقب خان نے گاڑی کی خریداری کے سلسلے میں12لاکھ50000روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔
2کروڑ83لاکھ75ہزار روپے کے چیک ڈس آنر
May 06, 2024