چیئرمین تحریک جوانان نے آئی کیوب قمر کو پاکستانی ترقی کا سنگ میل قرار دیدیا

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر کو پاکستانی ترقی کا سنگ میل قرار دیا ہے۔ آئی ایس ٹی کے طلبا، اساتذہ اور سپارکو مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس چیز نے یہ ثابت کیا کہ اگر اچھے مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستانی جدید سائنس وٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں۔ معاشی بدحالی سے نکلنے کا واحد طریقہ آئی ٹی ودیگر جدید ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرناہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس سیٹلائٹ مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ ان کا کہنا تھاچونکہ یہ پہلی "سیٹلائٹ ہے جو ہم چاند کے لیے روانہ کررہے ہیں لہذا اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اگر ہم مستقبل میں چاند پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگئے، تو ہم کو کسی ’’اسپیس ادارے‘‘سے مدد لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کیونکہ ہم اپنی اسپیس گاڑیوں سے "کمیونیکیشن" کرنے کے قابل ہوچکے ہوں گے۔یہ پہلا سنگ میل ہے جو ہم چین کے ذریعے عبور کریں گے۔یہ سیٹلائٹ ہم دوزانہ وہاں کے حالات سے آگاہ کریں گے۔ یہ کوئی معمولی مشن نہیں ہے۔انہوں نے کیا یہ سیارہ زمین کا مشاہدہ کرنے ماحول کا مطالعہ کرنے،دور دراز سے سینسنگ ،مواصلات کی سہولت مہیا کرنے میں مدد دے گا۔آخر میں انہوں نے کہا پاکستان کا مذاق اڑانے والے بھارت کو یہ علم ہونا چاہیے پاکستان کا خلائی پروگرام اس سے بہت پرانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن