وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیوٹیک کا دورہ 

May 06, 2024

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کی آمد پر ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجازنے ان کا استقبال کیا جبکہ رجسٹرار نیوٹیک بریگیڈیئر عدنان قاسم نے یونیورسٹی کے آپریشنز اور اس کے آنے والے کراچی کیمپس کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے اپنی رسائی کو بڑھانے اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں نیوٹیک کی کوششوں کو سراہا۔وفاقی وزیر نے نیوٹیک لیبز اور اسکلز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں طلباء کو دی جانے والی عملی مہارتوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ وزیر نے آج کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا میں اس طرح کی عملی تعلیم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔ وزیر نے طلباء کو مسابقتی عالمی ماحول میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے عملی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اختتام پر، ریکٹر نیوٹیک نے وزیر کو تعریفی اور یادگاری نشان کے طور پر شیلڈ اور سووینئر پیش کی۔

مزیدخبریں