ملک کو معاشی بحران سے نکالنے  کیلئے  بھر پور اقدامات کئے جارہے ،شیخ آفتاب

  حضرو (نمائندہ۔نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے بھر پور اقد امات کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے1.1ارب ڈالرز کی منظوری دینے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان نے تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ شیخ اجمل محمود شیخ اظہر محمود طلال اشرف بٹ حامد قدوس بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے مہنگائی اور حکومتی اخراجات پر قابو پایا، حکومتی اخراجات پر قابو پانے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رکھنے کا ہدف حاصل کیا گیا، پاکستان نے گردشی قرضے کنٹرول کیے ہیں۔ یہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے مستقبل میں درکار اصلاحات کی بھی نشاندہی کی۔ 

ای پیپر دی نیشن