گوجرخان (نامہ نگار) گوجر خان شہر میں جنوبی پنجاب کے علاقوں سے بڑی تعداد میں بھکاری امنڈ آئے ہیں پیشہ ور بھکاریوں کی مختلف ٹولیوں کو صبح سویرے ہی گاڑیوں میں یہاں پر اتار کر چلے جاتے ہیں اور سر شام مغرب کے وقت ان پیشہ ور بھکاریوں کو گاڑیوں میں بیٹھا کر واپس لے جاتے ہیں یہ بھکاری سارا دن بازاروں اور مارکیٹوں میں بھیک مانگتے ہیں جس سے بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والوں کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالہ سے شہریوں نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے مقامی پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کو شہر بدر کیا جائے یا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے لیکن کوئی کارروائی عمل نہ لانے سے پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے فوری طور پر ان کیخلاف ایکشن لیا جائے۔