کھنڈہ (ابرار حسین صابر) ضلع اٹک کے سرکاری دفاتر میں رشوت کے بغیر کام کروانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے محکمہ مال,پولیس ,ٹریفک پولیس ,ا یکسائز اینڈ ٹیکسیشن,اکانٹس آفس,محکمہ تعلیم,محکمہ لائیو اسٹاک,موٹر وہیکل ایگزا مینر,میونسپل کمیٹی,محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں میں رشوت وصولی عروج پر پہنچ چکی ہے سرکاری ملازمین رشوت کو اپناحق سمجھتے ہیں اگر کوئی شہری رشوت نہ دے تو اسے ناک سے لکیریں نکلوائی جاتی ہیں اور رشوت لیکر ہی کام کیاجاتا ہے معمولی کام کے لیے بھی جب تک جیب گرم نہ کی جائے تو کام کروانا ناممکن ہوچکا ہے جبکہ محکمہ انسداد رشوت ستانی سب کچھ جانتے ہوئیبھی خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہا ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف,چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع اٹک کے سرکاری محکموں میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی، کوئی پو چھنے والا نہیں
May 06, 2024