فوری انصاف مثالی معاشرے کا سافٹ امیج ہے : شاہد جعفری،منیب مرزا ایڈووکیٹ 

 اسلام آباد(نامہ نگار)سستا اور فو ری انصاف مثالی معاشرے کا روشن چہرہ ہے کمیونٹی بیس ادارے اور شخصیات انسان دوست سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں تو چھوٹے چھوٹے مسائل سے مستقل نجات مل سکتی ہے۔ وکلا کمیونٹی کو بھی مشکلات  و مسائل کے کاٹنے چننے میں اپنے حصہ کی شمع روشن کرنا چاہیے۔ نوجوان قانون دان صدر سوشل ویلفیر کونسل ادھوال شاہد محمود جعفری اور محمد منیب مرزا ایڈووکیٹ نے وفد کوبتایا کہ مقدمات میں غیر ضروری طوالت سے ظالم اور انصاف کے مابین فاصلہ بڑھ رہا ہے۔ متاثرین وسائلین کو مایوسی کی دلدل سے نکالنے کے لیے وزارت قانون' ایوان عدل اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت کا چراغ روشن رہنا چاہیے۔  شاہد محمود جعفری  نے کہا کہ پارلیمنٹ سیاسی ایشوز حل کرنے کا بہترین فورم ہے۔ منتخب نمائندگان عوامی مسائل اور سیاسی ایشوز پارلیمان میں حل کریں عدالتوں میں سیاسی ایشوز زیر بحت لانے سے مقدمات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد آج بھی وکالت سے سماجی انقلاب لانے کی خواہش مند ہے ۔نوجوان وکلا  بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز حیثیت دلانے کے خواہش مند ہیں ، شاہد محمود جعفری  پاکستان اور قوم کے بہتر مستقبل سے پر امید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن