کلرسیداں(نامہ نگار)ٹریفک وارڈن کی جانب سے فاسٹ فوڈ مرکز کے خلاف چوآروڈ کو بند کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا انسپکٹر عامرالرحمان نے مقد مہ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوٹی پر مصروف تھے کہ چوآروڈ پر ریاست جیولرز کے سامنے سپربرگر ریفریشمنٹ کے مالک نذر محمد سکنہ باغ ایبٹ آباد نے فٹ پاتھ کے اوپر غیرقانونی سٹال لگائے ہوئے ہیں اور سڑک کے اوپر غیرقانونی پارکنگ کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ بند رہتی ہے متعدد بار منع کرنے کے باوجود فٹ سے غیرقانونی اسٹال ہٹائے نہ ہی اپنے کسٹمرز کی روڈ سے غیرقانونی پارکنگ ختم کی اس نے امدورفت میں خلل ڈال کر جرم 341 ت پ کا ارتکاب کیا ہے جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔