اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکوکارہ کورس پر روانہ 

 گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکوکارہ کورس پر روانہ جبکہ ان کی جگہ شکرگڑھ سے اسسٹنٹ کمشنر خضرظہور گورائیہ کا تبادلہ بطور اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان میاں مراد حسین نیکوکارہ نے گزشتہ روز روانگی سے قبل اپنے آفس میں محکمہ مال کے افسران پٹواریوں کلرک اور دیگر کے ساتھ ملاقات کی اور اسی طرح بلدیہ آفس میں بھی وہ چیف آفیسر اور بلدیہ ملازمین کے ساتھ ملاقات کر کے گوجر خان سے روانہ ہوئے اس موقع پر میاں مراد حسین نیکوکارہ نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندوں سے بھی الوداعی ملاقات کی انہوں نے کہا کہ ان کا گوجر خان میں بہت اچھا وقت گزرا اہل علاقہ کا بھی بھرپور تعاون رہا ہم نے شہری مسائل اور دیگر معاملات کے حوالہ سے تمام وسائل بروئے کار لائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں میاں مراد حسین نیکو کارہ نے کہا ہے کہ عوام کی محبت کے باعث گوجر خان میں تعیناتی کا دور ان کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن