اہل غزہ نے جہدوجہد اور صبر کی نئی تاریخ رقم کی،صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی 

May 06, 2024

 اسلام آباد(نامہ نگار)وائس چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی نے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹرکو فلسطینی مظالم بے نقاب کرنے پر ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی ، ان کا کہنا کہ اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو ان کا دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوںنے مزید کہا کہ امت مسلمہ متحدہوکرمسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کرداراداکرے ، اہل غزہ و فلسطینی مسلمانو ں نے اپنی استقامت اورقربانیوں کے ذریعے پوری دنیا کو بیدار کردیا ہے،پاکستان سے فلسطینیوں کی بڑی توقعات ہیں فلسطین کے دل دہلادینے والے واقعات دیکھ کر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں،انسانیت کے علمبردار وں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ چکری اور راسلام آباد کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں مسلسل خون ریزی کی وجہ عالمی برادری کادوہرہ معیارہے،عالم اسلام کے حکمران امریکہ کے خوف سے نکلیں اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں عملی اقدامات کریں،اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو اتحاد ویکجہتی سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے۔امریکی، یورپی یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور انسانی ہمدردی و درد رکھنے والے عوام سراپا احتجاج ہیں،ہم کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں