قیصر مجید ملک ، ڈاکٹر قیصر مجید کی ملک ٹھیکیدار اظہرکوبیٹے کی شادی کی مبارکباد 

 چکوال( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما سابق سیکرٹری قیصر مجید ملک مسلم لیگ(ن )کے رہنما ڈاکٹر قیصر مجید ملک ٹھیکیدار اظہرکوان کی رہائش گاہ پر انکے بیٹے کی شادی کی مبارکباد دینے گئے۔اس موقع پر قیصر مجید ملک نے حنظلہ اظہر اعوان کو شادی کی مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما محمد خان تترال سے ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مشن چکوال کے اندر چکوال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بنواناہے۔ انشا اللہ جلد ہی موجودہ ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال اورمقامی ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان کو ساتھ لے کر اس منصوبے کیلئے چیف منسٹر پنجاب سے ملاقات کرکے چکوال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی منظور ی کیلئے انہیں مکمل بریفنگ دی جائے گی۔ کیونکہ یہ ہسپتال چکوال کی عوام کیلئے اتناہی ضروری ہے جتنا راولپنڈی یا وزیر آباد تھا۔ چونکہ میانوالی اور خوشاب کے لوگو ں کو راولپنڈی جانا انتہائی مشکل ہے۔یہ ہسپتال چکوال اورگردونواح کی اضلاع کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اس مو قع پر عامر محمود جنجوعہ نے قیصر مجید ملک کی توجہ بوائز کالج کی طرف دلوائی انہوں نے کہا کہ چکوال شہر کے اندر لڑکوں کیلئے بوائز کالج نہیں ہے۔ایک کالج چکوال سے 6کلومیٹر کے فاصلے پر موضع پنوال میں ہے۔ جہاں بچوں کا جانا انتہائی مشکل ہے۔کیونکہ چکوال شہر کے اندر گورنمنٹ بوائز کالج نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ مافیا اپنے کالج دھڑا دھڑ بنا رہے ہیں۔ہم مقامی ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال، ایم پی اے حیدر سلطان اورسیکرٹری کالجز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چکوال شہر کے اندر فی الفور بوائز کالج فنکشنل کیاجائے اس کی بلڈنگ پہلے سے موجودہے۔اس موقع پر چوہدری شبیر لنگاہ نائب ناظم جند اعوان، تنویر کہوٹ،عامر جنجوعہ،محمد خان تترال، ملک حمزہ اظہر اعوان،ملک عرفان،دولہا حنظلہ اظہر اعوان، حافظ الطاف حسین ودیگربھی موجو د ہیں۔

ای پیپر دی نیشن