مریم نواز شریف صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہیں ، ندیم عباس بخاری 

May 06, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سید ندیم عباس بخاری ،احمد شاہ خان اور گلا ب خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صحیح معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدام کر رہی ہیں تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں جس طرح انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا وہ لائق تحسین ہیں دیہی مراکزمیں طبی سولیات اور تعلیم کے شعبہ میں بھی بھرپور اقدام کیے جا رہے ہیں پنجاب بھرمیں رابطہ سڑکوں کی تعمیر اوردیگر شعبوںمیں اقدامات سے لوگوں کو سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات سے ایک بار پھر پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ ان کے انقلابی اقدام کے باعث عو امی مسائل و مشکلات میں بھی واضح کمی ہو رہی ہے آٹا، چاول، دالیں ودیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے جس سے غریب عوام کو بھرپور ریلیف میسر آرہا ہے آنے والے وقتوں میں عوام کو سہولیات بہم پہنچانے اور مہنگائی و بے روزگاری کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے جس سے لوگوں کے مسائل میں واضح کمی واقع ہوگی۔

مزیدخبریں