حضرو (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے صدر اشعر حیات خان نے کہا ہے کہ نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی اور حتمی تقرری کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ حضرو آمد کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی نائب صدر اٹک نصیر خان جدون تحصیل صدر ملک اقبال ملک نعیم بلال خان یو ایس ایساجد محمود حاجی واجد جنت گل خان ممریز خان کے علاوہ دیگر پارٹی عہدے دار کارکن موجود تھے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے اٹک جیسے پسماندہ ضلع سے جیالا ورکر گورنر پنجاب تقرر کرکے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔
سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر پنجاب تقرری خوش آئند ہے،اشعر حیات خان
May 06, 2024