حاجی عدیل ملک کے اعزاز میں ٹھیکیدار ھاجی ملک سیلم کی جانب سے تقریب کا اہتمام

May 06, 2024

  ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ممبرقومی اسمبلی بیر سٹرعقیل ملک کے بڑے بھائی اورکوہستان انکلیو کے چیئرمین حاجی عدیل ملک کے اعزازمیںڈھوک ناد رکی معروف شخصیت ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم کی رہا ئش گاہ پرخصوصی تقریب،موضع پنڈگوندل کی کاروبا ر ی شخصیت حاجی ملک آسرمحمود،ٹھیکیدارملک مبشر، ملک فیضان احمد،ملک رضوان احمد،عثمان بٹ،بلال بٹ نے بھی شرکت کی،اس موقع پرمہمان خصوصی حا جی عدیل ملک نے میزبان تقریب ٹھیکیدارحاجی سلیم کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ آپ لوگوںکی بھرپورمعا و نت سے میرے چھوٹے بھائی بیرسٹرعقیل ملک کوقو می اسمبلی کے الیکشن میںکامیابی حاصل ہوئی،  ہمیںا س بات کاپوری طرح احساس ہے اورہمیںبراہ را ست منتخب ہوکرعوامی خدمت کرنے کاپہلی دفعہ موقع میسرآیاہے،ہم   لوگوںکے اعتمادپرپورا اترنے کی بھرپورکاوش کریںگے،انہوںنے ٹھیکیدارحاجی سلیم سے کہاکہ اپنے علاقہ کی عوامی فلاح کی سکیمیں تیارکرکے جلدازجلدہمارے پبلک سیکرٹریٹ ٹیکسلا دفترجمع کروائیں،تاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں منظوری کے مراحل سے گزاراجاسکے، حا جی عدیل ملک نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعظم میاںشہبازشریف کی زیرقیادت ملکی معاشی استحکام کیلئے دن رات خدمات انجام دے رہی ہے،اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ چائینہ کی طرف سے بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے حوصلہ افزاء تعاون عملی شکل اختیارکرچکاہے،ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے بھی مثبت نتائج بہت جلدظاہرہو نگے،عا لمی مالیاتی ادارہ نے بھی وزیراعظم میاںشہبا زشر یف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازکی کاوشو ں سے امدادی پیکج کوبڑھانے پرجوآمادگی ظاہرکردی ہے،انشاء اللہ ملک پاکستان ایک بارپھراپنی معاشی ترقی کی منزل کوپانے میںکامیابی حاصل کرے گا، صوبہ پنجاب کے گورنرکیلئے نامزدہونے والے سردار سلیم حیدرخان کے حوالے سے مسلم لیگی رہنماء حاجی عدیل ملک نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی جا نب سے سردارسلیم حیدرخان کی نامزدگی ایک مستحسن اقدام ہے،ہم اس فیصلہ کوسراہتے ہیں،اورسردارسلیم حیدرخان کوپنجاب کے گورنرکیلئے مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں